اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسداد پولیو مہم، پہلے دو روز 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے، پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

پہلے دو روز 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، لاہور میں 5 لاکھ 86 ہزار، راولپنڈی میں 4 لاکھ 48 ہزار، ملتان میں 4 لاکھ 61 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، والدین کا تعاون مثالی ہے، کسی شہر، محلے، گلی میں پولیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، پانچ سال تک کے ہر بچے، بچی کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

عدیل تصور  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر مانیٹرنگ کو مضبوط، فعال بنایا جائے، ضلعی حکام پولیو مہم کے دوران خود مانیٹرنگ کریں، پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو فوری کور کیا جائے، وائرس کی گردش جاری ہے اس لئے پنجاب میں پولیو وائرس کی افزائش کو روکا جائے گا، پولیو کے خلاف ہر بچے کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے