14 Oct 2025
(ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا مزید 6 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
خالص 24 قیراط فی تولہ سونا اب 4 لاکھ 45 ہزار روپے میں دستیاب ہے، 22 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 916 روپے فی تولہ جبکہ 21 قیراط سونا 3 لاکھ 89 ہزار 375 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی مستحکم ہے، 10 گرام چاندی 6 ہزار 300 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 109 ڈالر پر پہنچ گیا۔
