14 Oct 2025
(لاہور نیوز) ملک بھر میں 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری اوگرا کو بھجوا دی گئی ہے، اوگرا آج شام پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
