اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 22 روپے کی کمی

14 Oct 2025
14 Oct 2025

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، برائلر گوشت سستا، انڈے مہنگے ہو گئے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 22 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 453 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

ادھر زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اب ہول سیل نرخ 299 روپے جبکہ پرچون قیمت 313 روپے فی کلو مقرر ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈے 318 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، انڈوں کی ایک پیٹی  کی قیمت 9,420 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں صافی برائلر گوشت 530 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس سے سرکاری نرخوں اور اصل ریٹ میں واضح فرق سامنے آ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اس اتار چڑھاؤ کی وجہ پولٹری فارمز پر پیداوار، فیڈ کی قیمتوں، موسم کی تبدیلی اور طلب و رسد میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے