اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنجاب ایتھلیٹکس کے معاملات چلانے کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان

14 Oct 2025
14 Oct 2025

(لاہور نیوز) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے پنجاب ایتھلیٹکس کے معاملات چلانے کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان کردیا۔

مینجمنٹ کمیٹی 12 اراکین پر مشتمل ہے، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سینئر نائب صدر شاہدہ خانم کمیٹی کی چیئر پرسن ہوں گی، کمیٹی کے اراکین میں ایڈووکیٹ اصغر علی گل، راشد محمود بٹ ، مسز شاہینہ اشتیاق شامل ہیں۔

اِسی طرح میجر (ر) مسعود حیدر، سید جمال حسین ، اصغر نعیم البدل گل اور خان بہادر سعود جان ،شہزادی گلفام ،سید ثقلین عباس اور ڈاکٹر ریحان یوسف کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے روز مرہ کے امور چلائے گی اور90 روز میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی روشنی میں پنجاب ایتھلیٹکس کا آئین تشکیل دے گی۔

کمیٹی 90 روز میں پنجاب ایتھلیٹکس کے آئین اور الیکٹورل کالج کی منظوی کے بعد نئی باڈی کے انتخاب کروانے کی پابند ہوگی جب کہ ضرورت پڑنے پر ایتھلیٹکس فیڈریشن سے نئے ممبر کی شمولیت کی درخواست کرسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے