اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹروزیر محمد برمنگھم میں انتقال کرگئے

13 Oct 2025
13 Oct 2025

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد95 برس کی عمر میں برمنگھم میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے ان کے دنیا سے رخصت ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ محمد برادرز کے سب سے بڑے بھائی وزیر محمد کا شمار پاکستان کے معمر ترین کرکٹر میں ہوتا تھا۔وزیر محمد نے 1952 سے 1959 تک پاکستان کے لیے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے دو سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنا رکھے تھے۔

وزیر محمد برمنگھم کے اسپتال میں گزشتہ دس روز سے زیر علاج تھے۔ وزیر محمد بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستان ٹیم کا حصہ بھی تھے۔پانچ محمد برادران میں وزیر محمد سب سے بڑے تھے، دیگر بھائیوں میں حنیف محمد اور ریئس محمد پہلے ہی انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت دیگر حکام نے مرحوم کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے