اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: بابر اعظم 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی

13 Oct 2025
13 Oct 2025

(لاہورنیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کر لیے، یوں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔بابر اعظم نے یہ سنگ میل اپنے 37 ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا، اب تک وہ چیمپئن شپ میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔

بابر اعظم کے علاوہ 3 ہزار سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے تین بلے باز زیک کراؤلی (3041)، بین سٹوکس (3616) اور جو روٹ (6080) شامل ہیں، جو روٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے چار بلے باز بھی شامل ہیں جس میں سٹیو سمتھ (4278)، مارنوس لبوشین (4225)، ٹریوس ہیڈ (3300) اور عثمان خواجہ (3288) نمایاں ہیں۔بابر اعظم کی یہ شاندار کامیابی پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے فخر کا لمحہ ہے، جنہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے