اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کی فری ٹکٹ پالیسی، قذافی سٹیڈیم کی رونقیں بحال

13 Oct 2025
13 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہو گئیں۔

پی سی بی کی جانب سے شائقین کرکٹ کے لئے متعارف کروائی گئی فری ٹکٹ پالیسی انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جس کے باعث قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کی غیر معمولی تعداد دیکھی گئی۔

سٹیڈیم کے اندر اور باہر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، عمران خان، فضل محمود، رمیز راجہ، عبدالقادر اور سرفراز نواز سمیت دیگر انکلوژرز میں کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے، شائقین  نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پوسٹرز اور کھلاڑیوں کے ناموں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

پاکستانی بیٹنگ کے دوران جب امام الحق اور شان مسعود  نے شاندار سٹروک کھیلے تو سٹیڈیم نعروں، تالیوں اور قومی نغموں سے گونج اٹھا، بابر اعظم کی گراؤنڈ آمد پر کرکٹ فینز  نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا، تماشائیوں کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے مفت داخلے کا فیصلہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ اس سے شائقین کرکٹ میں کھیل کے لئے دلچسپی مزید بڑھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں بھی کرکٹ فینز کا بڑی تعداد میں آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

ادھر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، لاہور پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے سٹیڈیم اور اس کے اطراف مکمل سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

لبرٹی چوک سے قذافی سٹیڈیم تک کے تمام راستوں پر پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ داخلے کے مقام پر میٹل ڈیٹیکٹرز  کے ذریعے آنے والے شائقین کی تفصیلی چیکنگ کی جاتی رہی۔

سٹیڈیم کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا گیا، عوام  نے اس انتظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کرکٹ کا یہ منظر کسی تہوار سے کم نہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے