13 Oct 2025
(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا کہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ٹیم کو بہترین طریقے سے سنبھالا۔
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا کہ چاہیں گے سلمان علی آغا یا محمد رضوان میں سے کوئی بڑی اننگز کھیلے تاکہ میچ میں گرفت مزید مضبوط ہو۔
امام الحق نے کہا کہ سنچری نہ ہونے کا دکھ ہے لیکن یہ سب گیم کا حصہ ہے، سکرپٹ کے مطابق کچھ نہیں کیا، کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی، اپنی گیم میں کچھ چیزوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
