اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک افریقا ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی خوب پسینہ بہایا

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(لاہورنیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کی دوسرےروز بھی قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں جاری رہیں، کھلاڑیوں نے دوپہر کے وقت ٹریننگ میں حصہ لیا۔

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریاں جاری ہیں، دونوں ٹیموں نے دوسرے روز دوپہر میں ٹریننگ میں شرکت کی۔3گھنٹے تک جاری رہنے والی پریکٹس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور مشقیں کیں، شاہین آفریدی، حسن علی اور خرم شہزاد نے اسکوائر کی پریکٹس پچ پر بیٹرز کا خوب امتحان لیا۔

بابر اعظم، شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے فاسٹ بولرز کے ساتھ ساتھ اسپن بولرز کے خلاف بھرپور پریکٹس کی، کوچز نے بیٹنگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی بھی ٹریننگ کرائی۔دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم نے بھی خوب مشقیں کیں، اُن کے فاسٹ بولرز نے بھی اسکوائر کی پچ پر پریکٹس کی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ہفتے کو صبح کے سیشن میں ٹریننگ کریں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے