اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت کی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت کی اولین ترجیح ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک میں وفاقی اور صوبائی محتسب نے غریب عوام کو انصاف کی فراہمی میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں سائلین کی دادرسی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کے لئے ہر قسم کی قربانی دی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا تمام صوبے پاکستان کی اکائیاں ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام صوبوں کو برابری کی سطح پر دیکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا، سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھا، آصف علی زرداری نے اپنے مخالفین سے بھی اچھا سلوک کیا اور انتقامی سیاست کو دفن کر دیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحادی جماعتیں ضرور ہیں مگر پی پی اپنے جیالوں کے جذبات کو مجروح نہیں ہونے دے گی، سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت نے جمہوریت اور ملکی ترقی کی خاطر تنقید کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت کا راستہ اپنایا تاکہ ملکی ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے