اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج بکنگ:7 دن رہ گئے، 20 ہزار عازمین کی گنجائش باقی

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(لاہور نیوز) پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ سست روی کا شکار، پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

وزیر مذہبی امور  نے پرائیویٹ حج اپریٹرز کو بکنگ تیز کرنے کی ہدایت کر دی، سردار یوسف نے کہا کہ 7 دن میں 20 ہزار پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل کی جائے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سے پرائیویٹ حج آٓپریٹرز کی ملاقات ہوئی، بکنگ پر غور کیا گیا جبکہ وزیر مذہبی امور  نے ہدایت کی کہ بروقت بکنگ مکمل کرنے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے، پرائیویٹ آپریٹرز گزشتہ برس کے رہ جانے والے 21654 عازمین کو بھی حج پر بھجوائیں گے۔

22 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 20 ہزار عازمین کی بکنگ کر سکے، حج بکنگ کی آخری تاریخ میں صرف 7 دن باقی رہ گئے، حج آپریٹرز نے 20 ہزار  نشستوں پر بکنگ کرنی ہے، ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کے لئے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔

وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت دے چکی ہے، رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا۔

پرائیویٹ آپریٹرز گزشتہ برس حج سے محروم 21 ہزار 654 عازمین کو بھی حج پر بھجوائیں گے، پرائیویٹ آپریٹرز 38 ہزار 346 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں، پرائیویٹ حج آپریٹرز  نے بکنگ کا آغاز 19 ستمبر سے کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے