اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کرکے سیون سمٹس چیلنج مکمل کرلیا

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا۔

سات براعظموں میں سات سال کی محنت اور سفر کے بعد یہ کامیابی نہ صرف اسد علی میمن کے لیے بلکہ پاکستان اور عالمی کوہ پیمائی کے شعبے کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی ہے۔سیون سمٹس چیلنج میں دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا شامل ہے اور اسد علی میمن کے اس کارنامے نے پاکستانی پرچم کو عالمی سطح پر بلند کر دیا ہے۔

اپنی کامیابی کے بعد اوشیانا کی چوٹی سے پاکستانی پرچم تھامے ایک ویڈیو پیغام میں اسد علی میمن نے کہا کہ وہ اس وقت ساتویں براعظم کی بلند ترین چوٹی پر موجود ہیں اور یوں وہ مشن جو سات برس قبل شروع کیا گیا تھا، آج مکمل ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنا پرچم لہرایا ہے اور میں فخر سے کہتا ہوں، پاکستان زندہ باد، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔“ اسد علی میمن نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کے لیے ایسی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے جو ملک، عوام اور ہم وطنوں کے لیے فخر کا باعث ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے