اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: طلال چودھری

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کےہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کےبجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔

وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ شکراداکیا،غزہ امن معاہدے پرخوشیاں منائی جارہی ہیں، وزیراعظم نے ہرعالمی فورمزپرفلسطین کیلئے بھرپورآوازاٹھائی،پاکستان نے غزہ کامعاملہ بھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔

طلال چودھری نے کہا کہ جتھے کوکسی صورت سرکاری املاک پرحملے کی اجازت نہیں دے سکتے،عوام کے جان ومال کےتحفظ کیلئے رکاوٹیں لگائی گئیں، اگرفلسطین،حماس اورتمام اسٹیک ہولڈرز خوش ہیں تو کسی کوکیامسئلہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے کےبعد احتجاج کی وجہ کیاہے؟اس کامقصدکچھ اورہے،انہوں نے مسجد کےتقدس کابھی خیال نہیں رکھا، انہوں نے ایک درجن سےزائدپولیس اوررینجرزاہلکاروں کوزخمی کیا، پھر بھی انہیں روکنے کےلیے طاقت کااستعمال نہیں کیا گیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی گواہ ہے ٹی ایل پی نے جتھے کی صورت میں قومی املاک پرحملے کیے، پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے لیکن یہ حق شرائط کےساتھ ہے،پرسوں رات انہوں نے فائرنگ کی ہے ،اس کی ویڈیوموجودہے۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کے کیمرے توڑے گئے،لوگوں کوبھڑکانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،اب بھی کوشش کی جارہی ہے طاقت کااستعمال کیے بغیر ان کوروکاجائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے