10 Oct 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے اچھرہ بازار کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے اچھرہ بازار ری ماڈلنگ سکیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مین فیروزپور روڈ پر 30 فٹ بلند سٹیٹ آف دی آرٹ گیٹ بنایا جائے گا، اچھرہ بازار کو فیروزپور روڈ سے آخر تک خوبصورت بنایا جائے گا۔
اچھرہ بازار کے فرش پر ٹائل ورک ، بلڈنگ فرنٹ پر ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی ، اچھرہ بازار ری ماڈلنگ کے بعد کسی پوش علاقے کے بازار سے کسی صورت کم نہ ہو گا ، منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
منصوبے پر 66 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔
