اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کا آپریشنل نیٹ ورک مضبوط، 132 کے وی لائنز پر 58 منصوبے مکمل

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق اس عرصے میں کمپنی نے 412 تھرمو ویژن چیکز کئے، جبکہ 221 ہاٹ سپاٹس کی بروقت اصلاح کی گئی، گرڈ سٹیشنز پر 11 کے وی کیپیسٹر سیلز کے 178 یونٹس، 11 کے وی کے 11 پینلز اور 10 نئے فیڈرز کی تنصیب بھی مکمل کی گئی۔

مزید برآں، خودکار میٹر ریڈنگ کے 263 میٹرز اور 37 بائی ڈائریکشنل میٹرز بھی نصب کئے گئے جن کا مقصد بجلی کی درست پیمائش اور شفاف بلنگ کو یقینی بنانا ہے۔

132 کے وی ٹرانسمیشن لائنز پر 58 مینٹیننس پروجیکٹس کامیابی سے مکمل کئے گئے، جبکہ 51.9 کلومیٹر لائنوں کا معائنہ کیا گیا، انسولیٹرز کی صفائی اور تبدیلی کے 6240 سے زائد آپریشنز بھی انجام دیئے گئے تاکہ سسٹم کی پائیداری اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح نیٹ ورک کی مکمل بہتری، شفافیت اور صارفین کو معیاری سروس کی فراہمی ہے، ہم اپنی ٹیموں کی انتھک محنت، نگرانی اور بروقت کارروائیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں، ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے