اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: ایک دن میں 615 تجاوزات اور 1633 غیرقانونی بینرز ختم

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی "ستھرا پنجاب" مہم کے تحت لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے وسیع کارروائیاں جاری ہیں، ایک ہی روزمیں615 تجاوزات اور1633غیرقانونی بینرز ہٹا دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور کو تجاوزات سے پاک اور صاف ستھرا شہر بنانے کا عزم کیا گیا ہے، تجاوزات ہٹانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی شکایات کے ازالے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈی سی لاہورسید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہربھر میں گرینڈاینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کیے جا رہے ہیں،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل کی سربراہی میں ٹیمیں مارکیٹوں و سڑکوں پر متحرک ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی تجاوزات کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں۔

  ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

 ڈی سی نے ہدایت کی کہ شہر کی اہم شاہراہوں کی روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ کی جائے،شہریوں کی شکایات کے ازالے کو اولین ترجیح پر یقینی بنایا جائے۔

  ڈپٹی کمشنر کا کہنا  تھا کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا شہر بنانا ہمارا عزم ہے،قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے