(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کا پہلا ایکو بوٹ متعارف کروا دیا۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے جدید ایکو بوٹ لانچ کر دیا ہے، اب پنجاب کے شہری خود اپنے ماحول کے محافظ بنیں گے، ایکو بوٹ سے شہریوں اور محکمہ ماحولیات کے درمیان براہ راست رابطے کا نیا ذریعہ قائم کیا جا رہا ہے، سیکرٹری ماحولیات کی نگرانی میں تیار منصوبہ مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔
ترجمان ماحولیات کا کہنا تھا کہ شہری صرف ایک میسج پر شہر کی ایئر کوالٹی جان سکیں گے، لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت بڑے شہروں کا اے کیو آئی ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سے لیس ایکو بوٹ شہریوں سےبات بھی کریگا، میرے شہر کی ہوا کیسی ہے؟شہری اب ایکو بوٹ سے پوچھ سکیں گے، جواب بھی ملےگا، ایکو بوٹ ماحولیاتی آگاہی اور صحت مند طرز زندگی کی رہنمائی فراہم کریگا، پنجاب حکومت کا نیا ہدف ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف، سرسبز اور صحت مند پنجاب ہے۔
