اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ورلڈکپ: نشرہ سندھو نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

08 Oct 2025
08 Oct 2025

(لاہورنیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستانی بولر نشرہ سندھو نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پاکستانی اسپنر نشرہ سندھو نے بدھ کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے آسٹریلیا کی ایلیس پیری، انا بیل سدرلینڈ اور تاہلیہ میک گرا کو پویلین بھیجا۔کینگروز کے خلاف 3 وکٹیں لینے کے بعد نشرہ سندھو اب آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئی ہیں۔

نشرہ نے ورلڈکپ کے 16 میچوں میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کی ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کے پاس تھا جنہوں نے ورلڈکپ کے 18 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کی اسپنر نشرہ نے ندا ڈار کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے اور ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر دوسری سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئی ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے ون ڈے میں 108،108 وکٹیں حاصل کیں۔ نشرہ نے یہ سنگ میل 78 میچوں میں حاصل کیا جبکہ ندا ڈار نے 112 میچوں میں 108 وکٹیں حاصل کیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے