اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کا نوٹس، وزارت داخلہ نے افغان فٹبال ٹیم کو ویزرے جاری کردیئے

08 Oct 2025
08 Oct 2025

(لاہور نیوز) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلیے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ حل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ویزے جاری ہوگئے، افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں، باقی کھلاڑیوں کو آج ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔ دو اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے، چند افغان فٹبالرز کو آن آرائیول ویزہ مل سکتا ہے۔وزارت داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ویزوں کے اجراء کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کا 23 رکنی اسکواڈ آج رات اسلام آباد پہنچے گا، افغانستان فٹبال ٹیم نے کابل ایمبیسی میں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان درخواستیں دی تھیں، افغانستان کے 23 رکنی فٹبال اسکواڈ میں 20 کھلاڑی تارکین وطن ہیں، صرف تین کھلاڑی افغانستان نیشنل ہیں۔

افغانستان کی جانب سے تارکین وطن کھلاڑیوں کی بائیومیٹرک کیلیے کابل ایمبیسی پاکستان لکھا گیا تھا، بعد میں افغانستان کی جانب سے بائیومیٹرک کیلیے کابل کی بجائے کسی اور پاکستانی ایمبیسی کی درخواست کی گئی، بائیومیٹرک کی جگہ تبدیل ہونے اور کابل میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے باعث ویزوں میں تاخیر ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل ہونے والا میچ مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا۔ افغانستان فٹبال ٹیم کے وقت پر پاکستان نہ پہنچنے پر جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے، اے ایف سی انتظامیہ معاملے کی انکوائری کرکے حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستا کے درمیان فٹبال میچ کل دوپہر 2 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے