اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کو جاسوس بنادیا، سابق کپتان کا شدید ردعمل

08 Oct 2025
08 Oct 2025

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے جاسوس کی تصویر کے بجائے ’وسیم اکرم‘ کی تصویر چلادی جس پر سابق کپتان بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔

فری پریس جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جنہوں نے بغیر تصدیق کے انہیں ہریانہ میں گرفتار جاسوس سمجھ لیا چوں کہ گرفتار جاسوس کا نام بھی وسیم اکرم تھا۔

یہ واقعہ 2 اکتوبر کو سامنے آیا، جب ایک یوٹیوبر جس کا نام بھی وسیم اکرم تھا، پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور اس کے ہائی کمیشن کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوا۔ پولیس کے مطابق وہ تین سال تک پاکستانی ایجنٹس کے رابطے میں رہا اور مبینہ طور پر انہیں سم کارڈز فراہم کرنے میں مدد کرتا رہا۔

سوشل میڈیا ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 59 سالہ وسیم اکرم نے کہا کہ آپ لوگ آج کل سوشل میڈیا پر ہیں، ایک مفت نصیحت دے رہا ہوں حالانکہ عموماً نہیں دیتا، نصیحت یہ ہے کہ ہر کوئی وسیم اکرم، چاہے انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کتنے بھی ہوں، اگر آپ اتنے ہوشیار ہیں تو پہلے ڈبل چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک جاسوس پکڑا گیا ہے جس کا نام وسیم اکرم ہے اور نیوز چینلز میری تصویر لگا رہے ہیں کوئی چیک نہیں، کوئی بیلنس نہیں، الٹے سیدھے کمنٹس کر رہے ہیں۔ کون لوگ ہیں، کہاں سے آئے ہیں، کمنٹ پر کمنٹ، بلاوجہ اپنی جان عذاب میں نہ ڈالیں، پہلے چیک کرلیں۔

وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں اپنے آفیشل انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس اکاؤنٹ بھی شیئر کیے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے