07 Oct 2025
(لاہور نیوز) جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آج رات پاکستان پہنچے گی۔
جنوبی افریقا ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی آج رات لاہور پہنچیں گے اور دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔
پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کو دونوں ٹیسٹ میچز میں سپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے ٹیم میں ابرار احمد، ساجد خان، نعمان علی اور آصف آفریدی کو اہم ہتھیار سمجھا جارہا ہے۔
