06 Oct 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے 10مزید اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کرنےکی منظوری دے دی گئی۔
بھکر، میانوالی، لیہ، ڈی جی خاں، راجن پور اور مظفرگڑھ میں سکول میل پروگرام شروع کیا جائیگا، سکول میل پروگرام میں چنیوٹ، رحیم یار خان، لودھراں اور وہاڑی بھی شامل ہیں، پہلی تا پانچویں جماعت کے بچوں کو مفت میل دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سرائے عالمگیر اور پھول نگر میں دانش سکول بنانےکی منظوری بھی دے دی ہے۔
