اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت 3گھنٹےطویل اجلاس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ

05 Oct 2025
05 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے مقررکردہ ’کی پروفارمنس انڈیکیٹرز‘ کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے”کے پی آئیز“میں الیکٹرو بس پراجیکٹ اور فلڈ سروے بھی شامل ہے، متعلقہ ضلع یا شہر میں الیکٹرو بس کی دیکھ بھال، مسافروں کے لئے سہولتیں اور ڈسپلن کے قیام کی ذمہ داری بھی ڈی سی کے پی آئیز میں شامل ہے۔

اجلاس میں الیکٹروبس کیلئے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے مہم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ویڈیو لنک اجلاس میں پنجاب بھر میں میسر سرکاری زرعی اراضی پر گندم کی کاشت کرانے اورمحکمہ زراعت کو سرکاری اراضی پر گندم کا بہترین بیج فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مسلسل واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں بالخصوص بچوں کا زخمی ہونا قطعی نا قابل برداشت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات باربارکیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔

سرکاری سکولوں کے سامنے روڈز پر زبیرا کراسنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ طلبہ کی سیفٹی یقینی بنانے کے لئے روڈز پرنجی اور سرکاری سکولوں سے پہلے رفتارکم کرنے کے بورڈز نصب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پنجاب بھر میں  5ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال اور مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ہسپتالوں کے اچانک وزٹ کی بھی ہدایت کی۔

سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور سروسز کے لئے ناجائز طورپر پیسے مانگنے والے عناصر پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے  پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں اچھا کام کررہی ہیں،صفائی میں کوتاہی یا ورک فورس کی کمی کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے، صفائی کے لئے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، شہروں، دیہات کی صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی غفلت برداشت ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی جبکہ غیر نمایاں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے