04 Oct 2025
(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائی، کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے ۔
چھاپہ مار کارروائی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کی ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف علی اور سہیل اختر شامل ہیں، جو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ، ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں۔ ملزمان رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس کا سٹاک رکھنے ،فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
