اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، قدرتی آفات خطرہ ہیں: ایشیائی ترقیاتی بینک

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(لاہور نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں 2025 میں بہتری کے اثرات سے ترقی میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، پالیسی ریفارمز اور استحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر  نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی کے امکانات مثبت ہیں لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجز برقرار ہیں، بار بار آنے والی قدرتی آفات اور حالیہ سیلاب ترقی کیلئے خطرہ ہیں۔

اے ڈی بی کے مطابق اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد سے معاشی رفتار اور اعتماد برقرار رکھا جا سکتا ہے، 2026 میں امریکہ پاکستان تجارتی معاہدے سے کاروباری اعتماد بحال ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، سیلاب سے انفراسٹرکچر اور زرعی اراضی کو نقصان  شرح نمو پر دباؤ ڈالے گا، تعمیراتی شعبے کیلئے بجٹ میں دی گئی مراعات جزوی طور پر نقصانات کم کریں گی۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق 2026 میں اوسطاً مہنگائی 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، سیلاب سے سپلائی چین متاثر ہو گی جس سے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا تجزیہ ہے کہ گیس ٹیرف میں اضافے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہو گا، مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے محتاط مانیٹری پالیسی اپنائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے