اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(لاہور نیوز) فیدرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی تاہم شدید مجبوری کی صورت میں کمیٹی کی منظوری سے ٹیکس دہندگان زیادہ سے زیادہ 15 روز کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ واجب الادا ٹیکس 30 ستمبر 2025 تک جمع کرا دیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ خبریں بھی غلط ہیں کہ آئی آر ایس سسٹم سست روی کا شکار ہے، ایف بی آر کا آئی آر ایس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور سسٹم بلاتعطل کام کر رہا ہے، نئے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے آسانی سے ریٹرن جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ آخری تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے پر لیٹ فائلر کا درجہ دیا جائے گا اور قانون کے تحت جرمانے عائد ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے