29 Sep 2025
(لاہور نیوز) لیسکو میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہونے لگا اور پیداوار 1630 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
دستاویزات کے مطابق اگست میں صارفین نے 10 کروڑ یونٹس ایکسپورٹ کئے، مجموعی طور پر سولر سسٹم سے 19 کروڑ یونٹس کی پیداوار کی گئی۔
ذرائع کے مطابق صارفین نے سولر سسٹم سے بجلی بنا کر خود استعمال کر کے 8 کروڑ یونٹس کا فائدہ اٹھایا، ایک ماہ کے دوران صارفین نے تقریبا ًچار ارب پچاس کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا۔
سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی بنیاد پر مزید فائدہ پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق صارفین نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت بجلی کی پیداوار کی، بجلی کی پیداوار کرنے والوں میں گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل کے صارفین شامل ہیں۔
