27 Sep 2025
(لاہور نیوز) گڑھی شاہو میں انڈیا پھاٹک کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرین کی زد میں آ کر 56 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن ترجمان کے مطابق متوفی ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی جس کی زد میں آ کر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق شخص کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
