27 Sep 2025
(لاہور نیوز) توانائی کے شعبے میں غیر معیاری مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے عوام کو بچانے اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کیلئے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔
صوبے میں توانائی کی بچت کے لئے ایک جدید لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کے مطابق مارکیٹ میں غیر معیاری پنکھوں، بیٹریز اور سولر مصنوعات کی بھرمار ہے جو نہ صرف کم کارکردگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔
نئی لیبارٹری کے قیام سے ان مصنوعات کے معیار کی مؤثر جانچ ممکن ہو سکے گی۔
بیٹریز اور پنکھے بنانے والی فیکٹریوں کے آلات اور سولر ٹیکنالوجی کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کی جائے گی، اس مقصد کے لئے سولر ٹیسٹنگ لیبز کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا، جس سے مقامی صنعت کو سہارا ملے گا اور درآمدی مصنوعات پر انحصار میں کمی آئے گی۔
