27 Sep 2025
(لاہور نیوز) برائلر مرغی کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں۔
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 490 روپے تک پہنچ چکی ہے، صافی گوشت بھی 560 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلر کی قیمت 310 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں اسے 324 روپے فی کلو کے حساب سے بیچا جا رہا ہے۔
فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا جا رہا ہے، جہاں فی درجن انڈے 305 روپے کی مقررہ قیمت پر دستیاب ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 30 روپے میں دستیاب ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے لیکن موسمی اور مارکیٹ کے دیگر عوامل کی بنیاد پر مستقبل میں تبدیلی بھی متوقع ہے۔
