اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید وسیع

27 Sep 2025
27 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور میں 442 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی ہے، اب تک 58.04 ملین سے زائد صارفین نے 1191 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 23 اضلاع میں بھی اہم مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کو فعال کر دیا گیا، 23 اضلاع میں 952 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے 450 خواتین سرکاری کالجز میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی، طالبات کے تحفظ اور ایمرجنسی سروسز تک بروقت رسائی کیلئے خواتین کالجز میں فری انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کو جدید ڈیجیٹل صوبہ بنایا جا رہا ہے، فری وائی فائی سروس ایمرجنسی استعمال کیلئے ہے، ویڈیو سٹریمنگ یا تفریح کیلئے نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے