اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام ونشان نہیں رہے گا:اویس لغاری کا دعویٰ

26 Sep 2025
26 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیرتوانائی اویس لغاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام و نشان نہیں رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا  تھا کہ گردشی قرضہ پاکستان کے لیے وبال جان ہے، گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں گردشی قرضےمیں ریکارڈ اضافہ ہوا، ہماری حکومت گردشی قرضےمیں ایک ہزار ارب کی کمی لائی، ہماری حکومت میں بجلی کے نقصانات میں واضح کمی آئی۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے اربوں روپے کی بچت کی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائے،1225ارب روپے کے گردشی قرضے کا بینکوں کے ذریعے حل نکالا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام ونشان نہیں رہے گا، بہترین پر فارمنس کے ذریعے گردشی قرضوں کو کم کیا۔اُن کا مزید کہنا تھا توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، گردشی قرضےکے خاتمے سے صارفین کوبجلی قیمتوں میں ریلیف ملےگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے