26 Sep 2025
(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پاکستان میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی غرض سے ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایف بی آر کا یہ اقدام اُن افراد کو نشانہ بنائے گا جو اپنی عالی شان زندگی اور دولت کا مظاہرہ سوشل میڈیا پر کرتے ہیں تاکہ ان کی آمدنی اور اخراجات کو ٹیکس ریٹرن کے مطابق پرکھا جا سکے۔
ایف بی آر نے حال ہی میں ایک لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کیا ہے جو سوشل میڈیا پر شاہانہ طرز زندگی دکھاتے ہیں، ریونیو اتھارٹی نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹرز اور انفلوئنسرز کو ممکنہ ٹیکس ریونیو کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کے تحت ان انفلوئنسرز کو ٹارگٹ کیا جائے گا جو سوشل میڈیا پر اپنی مہنگی گاڑیوں، بنگلوں، برانڈڈ کپڑوں اور زیورات کی نمائش کرتے ہیں۔
