اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

منافع خور مافیا کی لوٹ مار، سبزیاں اور پھل مہنگے بیچے جانے لگے

26 Sep 2025
26 Sep 2025

(لاہور نیوز) شہر کی مارکیٹوں میں منافع خور مافیا نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا جہاں سبزیاں اور پھل زیادہ قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔

پیاز کی سرکاری قیمت 80 روپے کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں اس کی قیمت 120 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو ہو گئی ہے، جب کہ لہسن 500، ادرک 640 اور لیموں 200 روپے کلو میں دستیاب ہے، سبزیوں کی دیگر قیمتوں میں ٹینڈے 380، آلو 120، کھیرے 100 روپے کلو، کریلے 250، پالک 120، پھول گوبھی 220، شلجم 140 اور گھیا کدو 240 روپے کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوش رُبا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، سیب 400، مسمی 280، آڑو 420، انگور 360 اور جاپانی پھل 250 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں، جو کہ عوام کی خریداری کی طاقت سے باہر ہیں۔

پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے خریدار مزید پریشان ہیں، برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے مہنگا ہو کر 490 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، اسی طرح مارکیٹ میں صافی گوشت کی قیمت 560 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہول سیل میں زندہ برائلر کی قیمت 324 روپے اور پرچون ریٹ 338 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت 305 روپے فی درجن برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 30 روپے میں دستیاب ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے