اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گھریلو صارفین کے نئے گیس کنکشنز کی فیس بھی بڑھ گئی

26 Sep 2025
26 Sep 2025

(ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے نئے گھریلو گیس کنکشن کے لئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں۔

آفیشل ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ترجیح ان درخواست دہندگان کو دی جائے گی جنہوں نے پابندی کے نفاذ سے پہلے ہی فوری فیس یا ڈیمانڈ نوٹس ادا کر دیا تھا، درخواست دہندگان آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنے اور سکیورٹی کے فرق کی ادائیگی کے ذریعے کنکشن حاصل کر سکتے ہیں۔

سوئی ناردرن  نے کہا کہ وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی سسٹم گیس کنکشن کے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں، وہ عام یا فاسٹ ٹریک میرٹ پر نئی آر ایل این جی پر مبنی درخواست جمع کرانے کا اختیار  حاصل کر سکتے ہیں۔

فاسٹ ٹریک درخواست کی فوری فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، نئے آر ایل این جی پر مبنی کنکشن کے لئے چارجز میں سکیورٹی (قابل واپسی) 20 ہزار روپے ہے، سروس لائن کی لاگت، 10 مرلہ تک کے گھر کے لئے 15 سو روپے اور 10 مرلہ سے زائد کے گھر کے لیے 3 ہزار روپے دینا ہوں گے۔

درخواستیں جمع کروانے کے لئے کوئی فیس نہیں ہے، درآمدی آر ایل این جی کنکشن کا ٹیرف روایتی گھریلو گیس کے نرخوں کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے