اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

25 Sep 2025
25 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے سیاحتی مقامات پر عالمی اور مقامی سیاحوں کی توجہات حاصل کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ تیار کر لی گئی، بین الاقوامی معیار کی ایپ میں سیاحوں کو تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ میں 170 ٹورازم سائٹس کو گوگل کوآرڈینیٹس کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جبکہ ورچول سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ورلڈ ٹورازم ڈے پر اس ایپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی، محکمہ سیاحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی سے نئی ایپ تیار کروائی ہے جس میں ورچوئل ایکسپیریئنس کے لیے ایپ میں اے آر/ وی آر کی سہولیات موجود ہوں گی جبکہ سیاح ایپ سے منسلک ہوکر کسی بھی سیاحتی مقام کا ورچول وزٹ کر سکیں گے۔

سیاح ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کی بکنگ ایپ کے ذریعے کر سکیں گے، اسکے علاوہ آن لائن ٹیکسی بک کروانے کے لئے متعلقہ کمپنیز کے ساتھ معاہدہ بھی ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ بھی کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے