(لاہور نیوز) سموگ کا مقابلہ، پنجاب حکومت جامع ایکشن پلان کے تحت عوام کے تحفظ کیلئے تیار ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی ہے، ڈی سی لاہور اورسی ٹی او کی زیر صدارت سموگ کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
سموگ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مربوط مرحلہ وار لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا، تمام متعلقہ محکموں کوسموگ کے کنٹرول کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔
سموگ کے خاتمے کیلئے 43 اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل، 24گھنٹے متحرک رہیں گے،ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شہر بھر میں سموگ کنٹرول اقدامات کی نگرانی کرینگی۔
سموگ کنٹرول کارروائیوں کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ڈیش بورڈقائم کیا جائے گا۔سی ٹی اوآفس،ڈی سی آفس میں مسلسل نگرانی کیلئےڈیجیٹل مانیٹرنگ ڈیش بورڈقائم کیا جائے گا۔
ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی صنعتی یونٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیاگیا، سی ٹی او اطہر وحید تعمیراتی سائٹس پرسموگ ایس اوپیزپرعملدرآمدسختی سےیقینی بنایاجائیگا،ٹریفک پولیس شہرمیں دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کیخلاف مہم چلائے گی۔
ایل ڈبلیو ایم سی کو کوڑا کرکٹ اور ٹھوس فضلہ فوری ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی ہے ۔ کوڑے کو آگ لگانے اور صفائی کے دوران گرد اڑانے پر مکمل پابندی ہو گی۔
ڈی سی سیدموسیٰ رضا نے کہا فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،تمام محکمے سموگ کنٹرول پلان پرسوفیصدعملدرآمدیقینی بنائیں۔سموگ کنٹرول کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےجارہےہیں۔
سکولوں کی انتظامیہ سموگ بارےآگاہی پھیلانےمیں مکمل تندہی سےکرداراداکرینگی،عوام کی صحت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، لاہور کو سموگ فری شہر بنانا ہمارا مشترکہ ہدف ہےشہری بھی سموگ کےخاتمےکیلئےحکومتی اقدامات میں تعاون کریں۔
سی ٹی او کے مطابق دھول مٹی کنٹرول کرنےکیلئے ڈسٹ سپریشن سسٹم فوری فعال کیا جائے، شہرمیں ہیوی ٹریفک کےداخلےکےاوقات کارپرسختی سےعملدرآمدکرایاجائے، سموگ سنگین مسئلہ ہے،اس سےنمٹنےمیں کوتاہی برداشت نہیں ہوگا۔
قانون کی خلاف ورزی کرنیوالےعناصرسےآہنی ہاتھوں سےنمٹاجائیگا۔محکموں کی کارکردگی ڈیجیٹل ڈیش بورڈسےبراہ راست مانیٹرکی جائیگی۔
