24 Sep 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کی ملاقات کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں گفتگو ہوئی، محسن نقوی نے ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کو فری ہینڈ دے دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔
