24 Sep 2025
(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران وکٹیں لینے کے بعد بولرز نے مخصوص انداز اپنا کر شرارتیں کیں۔
ابرار احمد نے وینندو ہسا رنگا کو آؤٹ کرکے ان ہی کا انداز اپنایا، وینندو ہسا رنگا کا فخر زمان کا کیچ پکڑنے کے بعد ابرار احمد کے انداز میں گردن ہلا کر گراؤنڈ سے جانے کا اشارہ کیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، شاہینوں نے سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
