اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 فارمیٹ: قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف 6 برسوں سے مسلسل ناکام

23 Sep 2025
23 Sep 2025

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم ٹی 20 فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 6 برسوں میں مسلسل ناکام ہوتی آرہی ہے۔

قومی ٹیم نے گزشتہ 6 برسوں کے دوران ٹی 20 فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 5 میچز کھیلے، پاکستان کو پانچوں میچز میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں جو میچز کھیلے اس میں پاکستان کی کارکردگی سری لنکا سے بہتر رہی۔ یو اے ای میں کھیلے گئے 7 میچوں میں سے 4 میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

اس کے باوجود سری لنکا کے خلاف مسلسل شکست کا سامنا کرنا قومی ٹیم کے لیے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف مسلسل شکست پر بہتر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کے خلاف مسلسل ناکامی کے باوجود یو اے ای میں اچھی کارکردگی پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے۔ اور پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابوظہبی کے میدان میں ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے