23 Sep 2025
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
آج سری لنکا کے خلاف سُپرفور مرحلے کا میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے ابوظہبی پہنچ گئی۔
پیرکو پاکستانی ٹیم نے آرام کیا، ایونٹ میں فائنل تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا تاہم شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔
سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔
