21 Sep 2025
(ویب ڈیسک)لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
لاہور میں دودھ اور دہی 10 روپے فی کلو مہنگا کیا گیا ہے، 10 روپے اضافے کے بعد فی لیٹر دودھ کی قیمت 210 روپے اور دہی کی قیمت 250 روپے کلو ہوگئی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی میں مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں، اس لیے دودھ اور دہی کی قیمت بڑھی ہے۔
