(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران تیزی رہی اور نیا ریکارڈ بن گیا۔
ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3597 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 2.30 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 58 ہزار 37 کی سطح پر بند ہوا۔
ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 59 ہزار 337 رہی جبکہ ایک ہفتے میں 251 ارب روپے کے 7.71 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔
شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 385 ارب روپے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر پہلی بار 18 ہزا 574 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری پر تیزی رہی، اگست 25 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا جبکہ اگست 25 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ 30 فیصد اور سالانہ 40 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔
