(ویب ڈیسک) لیسکو سربراہ انجینئر رمضان بٹ نے کہا کہ اوور بلنگ میں ملوث افسر اب سیدھا گھر جائے گا، سرکاری ادارے لیسکو کے 22 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔
لیسکوچیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کو مزید مہلت نہیں دیں گے، کنکشن کاٹیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے ایک مہینے کے بجلی بل معاف کر دیے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رپورٹ کے مطابق لیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں سیلاب کے بعد بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں، جبکہ 1 فیڈر جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیسکو کے 441 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 21 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے، ان علاقوں میں لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ شامل ہیں جہاں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
