18 Sep 2025
(لاہور نیوز) تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے پر اسلامی جمعیت طلبا کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
مسلم ٹاؤن پولیس نے ایک روز قبل حراست میں لیے گئے سٹوڈنٹس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ میں 8 طالب علم نامزد جبکہ 25 نامعلوم ہیں جبکہ گزشتہ روز بھی احتجاج کرنیوالے 18 افرادکوحراست میں لے لیا گیا، رہنما جماعت اسلامی احمدسلمان بلوچ سمیت دیگر حراست میں لئے گئے طلباء کو پولیس نے کچھ دیر بعد رہا کر دیا۔
اسلامی جمعیت طلبا نے ایس ایچ او مسلم ٹاون عاطف ملک کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، ان کا مطالبہ تھا کہ ایک روز قبل حراست میں لئے گئے کارکنان کو بھی رہا کیا جائے۔
