(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔|
کامیابی کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا۔ ایک لاکھ 80 ہزار 3 سو 29 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، ایک لاکھ 9 ہزار 741 نے کامیابی حاصل کی ہے،70 ہزار سے زائد امیدوار ناکام رہے۔
لاہور بورڈ نے تمام نتائج اپنی ویب سائٹ پراپ لوڈ کر دیے ہیں اور امیدوار بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر آن لائن اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا تھا۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات نے نتائج کی تفصیلات جاری کیں۔
کپس کالج شیخوپورہ کی طالبہ خدیجہ طاہرہ نے 1159 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ کنیئرڈ کالج کی ملیحہ خان نے 1157 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پنجاب کالج فار گرلز قصور کی حرم عرفان نے 1156 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کپس کالج شیخوپورہ کے محمد تنویر اور پنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ کے محمد شبان نے بھی 1156 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن میں شراکت داری کی۔
