(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ، مجموعی طورپر لڑکیاں بازی لے گئیں،جبکہ جنرل سائنس میں محمد عثمان اور لڑکیوں میں ہادیہ یوسف ٹاپ پر رہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر ،کنٹرولر امتحانات نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا۔کپس کالج شیخوپورہ سے خدیجہ طاہرہ نے 1159 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ کنیئرڈ کالج سے ملیحہ خان 1157نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہیں،پنجاب کالج فار گرلز قصور سے حرم عرفان نے 1156 نمبر ز کیساتھ تیسری پوزیشن لی
کپس کالج شیخوپورہ سے محمد تنویر نے بھی 1156 نمبر ز کےساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔پنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ سے محمد شبان نے بھی 1156 نمبر ز حاصل کئے۔
گروپ جنرل سائنس میں محمد عثمان 1136 نمبروں کے ساتھ جنرل سائنس میں پہلے نمبر پر رہے،سبحان ظہور اور حاجی عبداللہ 1134 نمبروں کیساتھ جنرل سائنس میں دوسرے نمبر پر رہے ،محمد ابراہیم اور عبداللہ 1130 نمبروں کے ساتھ جنرل سائنس تیسرے نمبر پر رہے
خواتین میں ہادیہ یوسف 1136 نمبروں کے ساتھ جنرل سائنس میں پہلے نمبر پر رہی،ایمان فاطمہ اور آفنل آفتاب 1133 نمبروں کیساتھ جنرل سائنس میں دوسرے نمبر پر رہی،عائشہ اویس 1130 نمبروں کے ساتھ جنرل سائنس میں تیسرے نمبر پر رہی
آرٹس گروپ میں ضریان احمد1110نمبروں کےساتھ پہلےنمبرپررہے،محمد احمد 1084 نمبروں کے ساتھ آرٹس میں دوسرے نمبر پر رہے،محمد خازمہ 1060 نمبروں کے ساتھ آرٹس میں تیسرے نمبر پر رہے
خواتین میں آرٹس گروپ میں ہانیہ ستار 1098 نمبروں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی،عائشہ رشید 1090 نمبروں کے ساتھ آرٹس میں دوسرے نمبر پر رہی،عائشہ بشیر 1084 نمبروں کے ساتھ آرٹس میں تیسرے نمبر پر رہی۔
