اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی ایم ڈی سی کا ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ

17 Sep 2025
17 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ہر طالب علم اپنے ڈومیسائل کے مطابق متعلقہ صوبے میں ٹیسٹ دے گا اور کسی دوسرے صوبہ میں امتحان نہیں دے سکے گا، چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے یونیورسٹیز کی منظوری دی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے متعلقہ صوبہ کا ڈومیسائل لازمی ہو گا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے رہائشیوں کے لئے بھی پاکستان کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں نشستیں مختص ہیں۔

واضح رہے کہ امتحان 5 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونا تھا لیکن اب یہ امتحان 26 اکتوبر 2025 (بروز اتوار) کو ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے