اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف سے 25 ستمبر کو مذاکرات، سیلاب متاثرین کی مدد کی تجاویز زیر غور

16 Sep 2025
16 Sep 2025

(مدثر علی رانا) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 25 ستمبر کو ہونے والے مذاکرات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد سے متعلق تجاویز بھی زیرِ غور آئیں گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے تجویز دی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے فنڈز سیلاب متاثرین پر خرچ کئے جائیں تاہم ان فنڈز کی منتقلی آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اجازت ملنے کی صورت میں بی آئی ایس پی کے کچھ فنڈز سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے استعمال ہو سکیں گے۔

دوسری جانب ایف بی آر کو رواں مالی سال ستمبر تک 3.83 ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا ہے مگر ٹیکس وصولیوں میں تقریباً 200 ارب روپے کے شارٹ فال کا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ریونیو میں کمی پر مبنی رپورٹ بھی آئی ایم ایف کو پیش کی جائے گی تاکہ مالیاتی حکمتِ عملی پر بات چیت کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے